مجید نظامی کا آج 87واں یوم ولادت ہے‘ ایوان کارکنان میں کیک کاٹا جائیگا، قرآن خوانی ہوگی

مجید نظامی کا آج  87واں یوم ولادت ہے‘ ایوان کارکنان میں کیک کاٹا جائیگا، قرآن خوانی ہوگی

لاہور(خصوصی رپورٹر) رہبر پاکستان، آبروئے صحافت ڈاکٹر مجید نظامی کا آج 3 اپریل کو87 واں یوم ولادت ہے۔ یہ دن یوم مجید نظامی کے طور پر منانے کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ نے اہتمام کیا ہے۔ آج بروز جمعہ 10:30 بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں کیک کاٹنے کی رسم ادا ہوگی۔ بعد از نماز جمعہ 2 بجے دوپہر زمان مسجد میں قرآن خوانی ہوگی۔ 3:30 بجے دوپہر ختم و دعا ہوگی اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔