سانحہ یوحنا آباد: دو نوجوانوں کو زندہ جلانے والے 17 ملزم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

سانحہ یوحنا آباد: دو نوجوانوں کو زندہ جلانے والے 17 ملزم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) یوحنا آباد میں دو نوجوانوں کو زندہ جلانے والے 17 ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد مذکورہ ملزموں کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوا دیا ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ شناخت پریڈ مکمل کرکے 16 اپریل کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ 16 اپریل کو ملزموں کیخلاف فرد جرم عائد کی جائے گی۔