حافظ سعید کی زیرصدارت مختلف جماعتوں کا اجلاس، تحفظ حرمین کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ

 حافظ سعید کی زیرصدارت مختلف جماعتوں کا اجلاس، تحفظ حرمین کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید کی زیر صدارت مختلف جماعتوں کے رہنمائوں کے اجلاس میں سرزمین حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور ’’پاسبان حرمین شریفین‘‘ کے نام سے ایک مشترکہ فورم تشکیل دیا گیا ہے۔ آج جمعہ کو لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدر آباد سمیت پورے ملک میں مظاہرے کئے جائیں گے۔ لاہور میں نماز جمعہ کے بعد چوبرجی چوک میں بڑا پروگرام ہو گا۔ حافظ سعید کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جماعۃ الدعوۃ سمیت تحریک تحفظ قبلہ اول، تحریک آزاد ی کشمیر، پاکستان واٹر موومنٹ، المحمدیہ سٹوڈنٹس و دیگر جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحفظ حرمین الشریفین کیلئے ملک بھر کی دینی و سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا۔