بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن رواں ماہ سے ہی دی جائے: ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے بزرگ پنشنرز کو رواں ماہ سے ہی  دوہری پنشن کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے حکومت پنجاب کو نوٹیفکیشن اور ادائیگی کا شیڈول 17اپریل کو  عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ پنشنرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بزرگ پنشنرز دھکے کھا رہے ہیں مگر بیوروکریسی عدالتی احکامات کی پروا نہیں کر رہی۔ چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے عدالت کو بتایا کہ بزرگ پنشنرز کو ادائیگی کے لئے پہلے24ارب روپے کی رقم درکار تھی۔ اب دوہری پنشن کی ادائیگی کیلئے60ارب روپے کی رقم درکار ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں اب تک ریٹائرڈ ہونے والوں کے لئے محض 20ارب روپے کی رقم درکار ہے۔