اوکاڑہ سے پیپلز پارٹی کی شخصیات تحریک انصاف میں شامل

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری سے اوکاڑہ کے غلام رسول وٹو اور ان کے ساتھیوں نے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اعجاز چوہدری نے بتایا کہ غلام رسول وٹو اور ان کے ساتھیوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔