شفیق آباد:6 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد گلا دبا دیا، نعش کوڑے کے ڈھیر سے ملی
لاہور (نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقہ میں کوڑے کے ڈھیر سے 6 سالہ نامعلوم بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ شبہ ہے نامعلوم افراد نے بچے کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشدد اور گلہ دباکر قتل کر دیا اور نعش یہاں پھینک کر فرار ہو گئے۔ کوڑے کے ڈھیر پر 6 سالہ نامعلوم بچے کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے خوفزدہ ہوکر پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ بیٹ افسر نثار کے مطابق شبہ ہے بچے کو زیادتی کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے قتل کیا گیا، نعش کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ نعش کی شناخت ہونے اور ورثاء ملنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔