پنجاب پولیس نے دھرنوں کے مظاہرین کیلئے آنسو گیس کے شیل بھجوانے سے انکار کردیا: ذرائع
لاہور (آئی این پی) پنجاب پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی دھرنوں کے مظاہرین کیلئے آنسو گیس کے شیل بجھوانے سے انکار کردیا جبکہ لاہور میں پولیس کے پاس آنسو گیس کے شیل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکو مت میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو 11 ہزار 820 آنسو گیس کے شیل دئیے گئے لیکن وہ کم پڑنے کے بعد سوموار کے روز پنجاب پولیس کے وہاں موجود ذمہ داروں نے مزید آنسو گیس کے شیل دینے کی باقاعدہ درخواست کی۔