پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کی طلبہ و طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر) شادباد ہائی سکول جناح ٹائون ٹھوکر نیاز بیگ کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ بشیر میموریل ہائی سکول برائے طالبات فیروز پور روڈ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول برائے طلبہ والٹن گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹائون‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نیاز بیگ‘ گورنمنٹ بوائز سکول جڑانوالہ روڈ ڈھامکے اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول جڑانوالہ روڈ تریڈے والی کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد900تھی ۔