لاہور میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا‘ شاہدرہ کی خاتون میوہسپتال داخل
لاہور(نیوزرپورٹر) لاہور میںڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، شاہدرہ کی رہائشی 35 سالہ منزہ کو ڈینگی بخار کی وجہ سے میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاںڈاکٹرز نے مریضہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی ہے ۔لاہور میں 2ماہ میں ڈینگی کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔دوسری جانب ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے قائم محکمہ صحت کی کیبنٹ کمیٹی برائے ڈینگی کا گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی تاریخ ایک روز آگے کر دیلاہور میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے حکومت اور اس کے ماتحت ادارے کام کرنے کی بجائے ٓئے اور حاضری لگائی پر یقین رکھے ہوئے ہیں ۔آج ہونیوالے اجلاس کی صدارت مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کریں گے ۔