ڈینگی کے 7 نئے مریض سامنے آ گئے، تعداد 126 ہو گئی
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب میں ڈینگی کے سات نئے مریض سامنے آ گئے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک سو چھبیس ہو گئی۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر ایک بار پھر پنپنے لگا۔ خاص طور پر راولپنڈی اور لاہور میں اس کے اثرات زیادہ نظر آنے لگے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26 سالہ مہرین، 40 سالہ اظہر خان عباسی، انیس سالہ عامر علی اور 35 سالہ نثار احمد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ان مریضوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں داخل کیا گیا جبکہ لاہور میں چونتیس سالہ ولی اللہ، چودہ سالہ امینہ شبیر اور اکیس سالہ سونیا جعفر میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں میو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔