لاہور: 5 گھروں میں 40 لاکھ کے ڈاکے‘ 3 گاڑیاں‘ 4 موٹر سائیکل چوری

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور مےں ڈکےتی اور چوری کی متعدد وارداتوں مےں شہرےوں کو لاکھوں روپے مالےت کے طلائی زےورات ، نقدی ، موبائل فونز ، گاڑےوں ، موٹر سائےکلوں اور دےگر سامان سے محروم کردےا گےا ہے۔ تفصےلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے گرےن ٹاﺅن مےں طفےل‘ مناواں مےں صداقت علی، شاہدرہ ٹاﺅن مےں امرےز کے گھر سے دس‘ 10لاکھ، شےرا کوٹ مےں شاہد کے گھر سے 6لاکھ، کاہنہ مےں نصرت بی بی کے گھر سے 4لاکھ‘ گلشن اقبال مےں نصےر اور اسکی فےملی، اچھرہ مےں محمد علی اور اسکی فےملی سے دو‘ 2لاکھ، نولکھا مےں ارشد، شفےق آباد مےں عابد سے اےک‘ ایک لاکھ مالےت کے طلائی زےورات ، نقدی اور موبائل فونز‘ لوئر مال مےں آﺅٹ فال روڈ پر واقع پرنٹنگ پرےس مےں تےن بھائیوں نجےب الرحمان ، شفےق الرحمان اور عمر فاروق سے 50 ہزار، تےن موبائل فونز اور پسٹل لوٹ لیا۔ لاری اڈہ ، اسلام پورہ ، سول لائنز، مسلم ٹاﺅن ، ستوکتلہ ، گارڈن ٹاﺅن ، گلبرگ ، جنوبی چھاﺅنی، برکی اور غازی آباد مےں متعدد راہ گےر ڈاکوﺅں کے ہتھے چڑھ گئے۔ شفےق آباد، نواں کوٹ اور گارڈن ٹاﺅن سے 3 گاڑےاں جبکہ کوٹ لکھپت، اچھرہ، ملت پارک اور گلشن راوی سے 4 موٹر سائےکلےں چوری ہوگئےں ۔