لاہورمیں ماتحت عدالتوں کے ججز نے نے سیشن جج کو رخصت پر بھیجنے کا فیصلہ واپس لینے تک عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور زواراے شیخ کے تبادلے کیلئے لاہورباراور دیگر وکلا کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ایک سو بیس سول ججز، سینئرسول ججز، سیشن ججز اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے اعلان کیا ہے کہ جب تک سیشن جج زوار اے شیخ کو رخصت پر بھیجنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا وہ کام نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ججز کو وکلا کے دباؤ پر رخصت پر بھیجا جاتا رہا تو ججز اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکیں گے ۔ اُدھر اس تنازعہ پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے لاہور بار اور پنجاب بارکونسل کا اجلاس ایوان عدل میں جاری ہے۔  کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ اور سیشن کورٹس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔