ہفتے کی رات دس بجے سے اتوار کی دوپہر بارہ بجے تک آدھے لاہور کے شہریوں کا چولہا نہیں جل سکے گا، سوئی ناردرن گیس نے شٹ ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
ہفتے کی رات دس بجے سے اتوار کی دوپہر بارہ بجے تک آدھے لاہور کے شہریوں کا چولہا نہیں جل سکے گا، سوئی ناردرن گیس نے شٹ ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

سوئی ناردرن گیس کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں دس انچ موٹی پائپ لائن بچھانے کے حوالے سے گیس کا شٹ ڈاون کیا جائے گا جو ہفتہ تین اکتوبر کی رات دس بجے سے شروع ہو کر اتوار چار اکتوبر کی دوپہر بارہ بجے تک جاری رہےگا۔ اس دوران آدھے لاہور کو گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا جن علاقوں میں گیس کی بندش ہوگی ان میں کچا راوی روڈ، راوی روڈ، مال روڈ، بیڈن روڈ، کوئنز روڈ، قلعہ لکشمن سنگھ سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ داتا دربار اور اس سے ملحقہ آبادیاں بہت گنجان آباد ہو چکی ہیں اور پرانی گیس پائپ لائن سے پریشر کا مسئلہ آرہا تھا جس کے حل کےلیے بڑی گیس پائپ لائن ڈالی جا رہی ہے اور اسی وجہ سے شہریوں کو گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔