کریم پارک نجی سکول کی طالبات کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

لاہور (لیڈی رپورٹر)کریم پارک کے علاقے میں واقع نجی سکول کی طالبات اور والدین نے گزشتہ روز پرنسپل عاصم فاروقی کی رہائی کیلئے اور سکول کی بندش کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ پرنسپل بے قصور ہےں انہیں رہا کیا جائے، ٹیچر سے غلطی انجانے میں ہوئی، سکول کوآگ لگانا سازش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکول جلد کھولا جائے تاکہ تدریسی عمل جاری رہ سکے اور ہمارا تعلیمی نقصان نہ ہو۔