پی آئی سی کی 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج شروع ہو گی

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس ڈاکٹر محمد جاوید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر اہتمام امراض قلب کے حوالے سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج (دو نومبر) سے شروع ہو گی۔ افتتاحی سیشن کی صدارت چیف ایگزیکٹو پی آئی سی ڈاکٹر بلال زکریا خان کریں گے جبکہ ڈاکٹر محمد زبیر مہمان خصوصی ہوں گے۔