پنجاب حکومت کے کرپشن فری منصوبے خادم اعلیٰ کا بہت بڑا کارنامہ ہے: رانا مبشر اقبال

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نامزد امیدوار این اے 129 رانا مبشر اقبال نے کہا کہ پنجاب کے عوام کیلئے خادم اعلیٰ میاں شہبا زشریف کی طرف سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا کرپشن فری ہونا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجومتہ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کا یوم حساب قریب آ چکا ہے اور عوام آئندہ انتخابات میں ان کا کڑا احتساب کریں گے۔