پاکستان میں تبدیلی کا روڈ میپ اور ایجنڈا صرف عمران خان کے پاس ہے: امجد خان

خبریں ماخذ  |  خبر نگار

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے رہنماءو سابق ناظم اور پی پی 153سے ممکنہ امیدوار امجد خان نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی کاروڈمیپ اورایجنڈاصرف عمران خان کے پاس ہے۔ وفاق سے پنجاب تک کرپشن راج اور رکاوٹو ں کے باوجود عمران خان کا ڈرون حملوں کیخلاف کامیاب امن مارچ درحقیقت عوامی انقلاب تھا۔ جو کوئی عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑائے گا پاکستان تحریک انصاف عوامی طاقت سے اس کا گھیراﺅ کرے گی۔