ورچوئل ایجوکیشن سروسز کا اعزاز

لاہور (پ ر) امریکن بائیو گرانیکل انسٹی ٹیوٹ نے ورچوئل ایجوکیشن سروسز کے ممبر ارج منصور کو 2013ءکے پہلے 300 ورلڈ پروفیشنلز کی لسٹ میں شامل کر لیا اس سے پہلے ارج منصور کو سکل ڈویلپمنٹ کونسل نے بھی اعزازی ڈپلومہ دیا۔ یاد رہے کہ ان کے ساتھیوں مومن ماجد اور علی احمد کو بھی اعزازی ڈپلومہ مل چکے ہیں۔ ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے طالب علم ہوتے ہوئے دنیا میں پہلی مرتبہ پروفیشنل ٹی وی چینل کا اجراءکیا اور مفت معیاری تعلیم میں بھی اہم رول ادا کیا۔