نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے آگہی پروگرام، تعلیمی اداروں میں لیکچرز

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے آگہی پروگرام، تعلیمی اداروں میں لیکچرز

لاہور (خصوصی رپورٹر) سٹارز بوائز ہائی سکول شاہدرہ کے طلبہ اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریکِ پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے فیڈرل گرلز ہائی سکول آر اے بازار‘ الفاروق پبلک ہائی سکول نشاط کالونی‘ انگلش گرائمر پبلک سکول ہربنس پورہ‘ امریکن لائسٹف حنیف پارک ہربنس پورہ‘ گرلز پرائمری سکول غلام غوث والا جوہر ٹاﺅن‘ بوائز پرائمری سکول سمسانی کھوئی‘ بوائز سکول بھینسی نگر اور بوائز سکول نورے والا تحصیل فیروز والا میں لیکچرز دئیے۔