ندیم پارک میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب یقینی بنائیں گے: میاں مرغوب

لاہور (پ ر) ایم این اے میاں مرغوب احمد نے کہا ہے کہ گلشن راوی کے علاقے ندیم پارک میں بجلی کے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب یقینی بنائیں گے۔ عوام کی خدمت شریف برادران کا نصب العین ہے۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ خادم اعلیٰ نے لاہور کو جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے عزم کو عملی اقدام کر کے تقویت بخشی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے گلشن راوی کے محلہ ندیم پارک کے مکینوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں نوید اللہ دین، محمد فیض راجپوت، غلام الدین چشتی، رانا عارف، نصیر خان، اظہر حسین، سہیل قیصر، ظفر اقبال، عبدالباری، ساجد بٹ، کلیم اللہ قریشی، اطہر شاہ، میاں رضا اور دیگر شامل تھے۔ میاں مرغوب نے وفد کو بجلی کے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے ہر ممکن تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔