ملک اور عوام ہماری اولین ترجیح ہیں: عبدالکریم کلواڑ

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے ر ہنما عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ڈرون حملوں کا مسئلہ پوری دنیا میں اٹھا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اصولوں کی سیاست کرنے والی جماعت ہے جو تمام قومی مسائل پر واضح اور دو ٹوک م¶قف رکھتی ہے۔ ہماری قیادت اپنی پالیسیاں کسی بیرونی طاقت سے پوچھ کر نہیں بناتی ملک اور عوام ہماری اولین ترجیح ہیں جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔