مطالبات کیلئے 7 نومبر کو ناصر باغ سے ریلی نکالی جائیگی: پنجاب ٹیچرز یونین


لاہور وقائع نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی اور دیگر رہنما¶ں، رانا لیاقت علی، ظفر سندھو اور چودھری شفاقت نے کہا کچھ لوگ ایس ایم ایس کا سہارا لے کر اساتذہ کو گمراہ کر رہے ہیں کہ حکومت نے کنوینس الا¶نس، ٹی اے ڈی اے اور لیو انکیشمنٹ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے 7 نومبر کو ناصر باغ سے ریلی نکالی جائے گی اور اگر حکومت پنجاب نے اساتذہ کے مطالبات 30 نومبر تک تسلیم نہ کئے تو پھر احتجاجی شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔