مجلس عمل ہی عوامی توقعات پر پورا اتر سکتی ہے: ڈاکٹر جاوید اختر

لاہور (سٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے )ہی عوامی توقعات پر پوری اُتر سکتی ہے دیگر مذہبی اتحادوں سے مذہبی ووٹ تقسیم تو ہو سکتا ہے مگر فائدہ نہیں ہوسکتا۔ سیکولر قوتوں نے گزشتہ 5 سالوں میں ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ وہ مذہبی قوتوں کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر، علامہ نور احمد سیال سعیدی اور مقبول حسن چشتی نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ رہنماﺅں نے مزید کہا کہ مذہبی رہنماﺅں کو اپنے تمام اختلافات بھلا کر عوام کی صیح سمت میںرہنمائی اور ملک میں نفاذ نظام مصطفے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔