لڑکیوں کو گرل گائیڈ تحریک میں ضرور شامل ہونا چاہئے: عارفہ خالد

لاہور (نامہ نگار) لڑکیوں کو عالمی تحریک گرل گائیڈ میں شامل ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب عارفہ خالد، صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکا¶ٹ لیڈر مقصود چغتائی، پروگرام آرگنائزر گرل گائیڈ ایسوسی ایشن طاہرہ سلطان، غزالی افتخار، بیگم تعظیم فضل نے دو روزہ لاہور ڈسٹرکٹ گرل گائیڈ کیمپ کی اختتامی تقریب میں کیا۔