لاہور کے جناح ہسپتال میں بچوں کے وارڈ میں موجود دو وینٹی لیٹر خراب ہوگئے

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
لاہور کے جناح ہسپتال میں بچوں کے وارڈ میں موجود دو وینٹی لیٹر خراب ہوگئے

جناح ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں موجود دو وینٹی لیٹرز گزشتہ شام سے خراب ہیں اور ایک دن گزرنے کے باوجود انتظامیہ نے اس سلسلے میں کوئی ایکشن نہیں لیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچہ وارڈز میں روزانہ تین سو کےقریب مریضوں کو لایا جاتا ہے اور تشویشناک حالت کے مریضوں کو وینٹی لیٹر پر رکھا جاتا ہے مگر کل سے وینٹی لیٹر خراب ہیں، جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری طرف ہپستال انتظامیہ کیمرہ کے سامنے آئے بغیر متضاد باتیں کررہی ہے اور ہسپتال میں کیمرہ لے جانے سے بھی روک دیا گیا۔ ایم ایس ہسپتال فضل الرحمن کا کہنا ہےکہ مشینوں کی مرمت کرانے کیلئے عطیات کا انتظار کرنا پڑتا ہے، ادھر جناح کالج اور ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر جلیل نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ وینٹی لیٹرز میں موجود معمولی خرابی کو دور کردیا گیا ہے تاہم جب ان سے آپریشنل وینٹی لیٹرز کی فوٹیج بنانے کی اجازت مانگی گئی تو انہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے اجازت نہ ہونے کا بہانہ کردیا۔ ادھر ہپستال میں علاج کی غرض سے آئے مریضوں نے انتظامیہ کے رویے کےخلاف شکایت کیں۔