لاہور رنگ روڈ کیلئےعلیحدہ سے فورس بنائی جا رہی ہے جو پچیس دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور رنگ روڈ کیلئےعلیحدہ سے فورس بنائی جا رہی ہے جو پچیس دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کی سہولت اور ٹریفک کے مسائل سے نجات کیلئے حکومت نے لاہور رنگ روڈ پر اربوں روپے خرچ کئے ہیں جبکہ منصوبے کے جنوبی حصے پر بھی کام جلد شروع کردیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب نے رنگ روڈ کیساتھ اکنامک ڈویلپمنٹ زون کے قیام کیلئے کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی۔ انکا کہنا تھا کہ رنگ روڈ پر معاشی سرگرمیوں کیلئے اکنامک ڈویلپمنٹ زون کا قیام بےحد اہمیت کا حامل ہے جبکہ رنگ روڈ سدرن لوپ کا منصوبہ بھی معیار اور شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ جلو پارک کے نزدیک تھیم پارک بنا کر اسے مکمل طور پر آئوٹ سورس کیا جائے۔ اجلاس میں لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے رواں سال کے مالی بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔