غازی علم دین کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا: جے ےو آئی

غازی علم دین کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا: جے ےو آئی

لاہور (سٹاف رپورٹر) ناموس رسالت پر جانیں نچھاور کرنے والے دلوں میں رہتے ہیں۔ غازی علم دین کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار جے ٹی آئی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی راہنما مولانا محمد امجد خان نے کیا۔ پروگرام سے قاری ثناءاللہ، قاری عبد الصمد، شیخ مراد علی، حافظ ولی رحمانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر حکیم خالد سعید، حافظ عبدالواجد، حافظ محسن امین، محمد زکی، حافظ سرفراز، محمد انجم، محمد قاسم افضل، محمد علی، محمد بلال، حافظ صہیب، حافظ عامر، سرفراز بیگ اور دیگر موجود تھے۔