سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے منظور وٹو نے پیپلزپارٹی پنجاب کا اجلاس کل طلب کرلیا

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس کل ہفتہ کو پیپلز پارٹی پنجاب آفس فیصل ٹاﺅن میں طلب کرلیا ہے ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اےوب کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا اور بالخصوص سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے امیدوار کی انتخابی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔