رائیونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے انتظامات ہر صورت مکمل کئے جائیں: ڈی سی او

لاہور / رائےونڈ(خبر نگار/نامہ نگار) رائے ونڈ تبلےغی اجتماع حج کے بعد دوسرا بڑا اجتماع ہے اور اس کے لےے تمام تر انتظامات کو ہر صورت ےقےنی بناےا جائے گا اور اجتماع کے موقع پر ملازمےن کی طرف سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خےالات کا اظہار ڈی سی او لاہور نور الامےن مےنگل نے تبلےغی مرکز رائے ونڈ کی انتظامےہ سے ملاقات کے دوران کےا۔ ڈی سی او نے9نومبر کو رائے ونڈ مےں شروع ہونے والے تبلےغی اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لےنے کے لےے تبلےغی مرکز کا دورہ کےا اور اجتماع انتظامےہ کے ساتھ خصوصی مےٹنگ کی۔ ڈی سی او نے کہا رائے ونڈ مےں موجود تمام تجاوزات کو اجتماع سے قبل فوری طور پر ختم کر دےا جائےگا، رےسکےو1122اور محکمہ صحت کی اےمبولےنسز 24 گھنٹے اجتماع گاہ مےں موجود رہےنگی۔ انہوں نے ای ڈی او ہےلتھ کو ہداےت کی کہ اجتماع کے موقع پر اےک ڈسپنسری اجتماع گاہ کے قرےب بنائی جائے جس مےں محکمہ صحت کا عملہ24گھنٹے ڈےوٹی دے۔ تبلیغی اجتماع کے دوران رائیونڈ شہر میں پرائیویٹ بسوں کا داخلہ ممنوع ہو گا اور اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والی بسوں کے خلاف دفعہ 144کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رائیونڈ ماڈل بازار کے دورہ کے دوران تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے پر افسران کی سرزنش کی اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو ہدایت کی کہ وہ 15نومبر تک تعمیراتی کام کو مکمل کریں۔ نورالامین مینگل نے ماڈل بازار رائیونڈ میں کیے گئے کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔