جناح ہسپتال انتظامیہ کی غفلت‘ چلڈرن وارڈ کے دونوں وینٹی لیٹر‘ ای سی جی مشین خراب

لاہور (نیوز رپورٹر) جناح ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ سے چلڈرن وارڈ میں دونوں وینٹی لیٹرز خراب ہو گئے جس کے باعث ایمرجنسی کی صورت حال میں آنےوالے بچوں کےلئے مسائل میں اضافہ ہو گیا۔ ای سی جی مشین بھی خراب ہے۔ مریضوں نے سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم سے اس صورتحال کا نوٹس لینے اور انتظامیہ کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔