تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے : عارف سندھیلہ

تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے : عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نام نہاد سونامی خان کو ووٹ کی طاقت سے الیکشن سے آﺅٹ کریگی اور اس کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروائی جائیں گی تحریک انصاف کسی سونامی کا نام نہیں بلکہ لوٹوں کا ریوڑ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی مسلم لیگ ہاﺅس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت کے کربناک عذاب میں مبتلا کر دیا ہے عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے محض اپنے شاہانہ اخراجات کیلئے پٹرولیم مصنوعات اورگیس کی قیمتوں میں ہفتہ وار کمی بیشی کا جو نظام رائج کیا تھا سپریم کورٹ نے اس اپنے تاریخی فیصلہ سے ان کے چہروں سے نقاب اتار دیا ہے اور کرپشن سے داغدار چہرے عوام کے سامنے نمایاں ہو گئے ۔