بہاولپور میں 5 نومبر کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے

لاہور (پ ر) وزیر اعلی کی لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز بہاولپور سے کرتے ہوئے 5 نومبر کو سیکنڈ شفٹ کے تین ہزار طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔ حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق 30 ہزار لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ موصول ہو چکی جن میں سے 20 ہزار لیپ ٹاپ سیکنڈ شفٹ کے طلبہ و طالبات میں تقسیم کئے جائیں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے اور اس بار دوسرے صوبوں کے دو ہزار طلبہ و طالبات کے علاوہ اسلام آباد کے چار ہزار طلبہ و طالبات کو پہلی بار لیپ ٹاپ میرٹ پر دیئے جائیں گے۔