بانی دارالعلوم معینیہ فریدیہ الحاج قاری محمد بشیر نقشبندی انتقال کر گئے

لاہور (پ ر) بانی دارالعلوم معینیہ فریدیہ 75۔ گوشہ احباب کالونی ملتان روڈ چونگی الحاج قاری محمد بشیر نقشبندی انتقال کر گئے۔ وہ الازہر یونیورسٹی مصر کے پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد منیر الازہری، ناظم اعلیٰ دارالعلوم حافظ محمد غلام جیلانی بھیروی، حافظ محمد محمود کے والد تھے۔ وہ نوائے وقت کے فیاض احمد، ریاض احمد، طارق جاوید، خالد جاوید کے استاد تھے۔ ان کی نماز جنازہ اتفاق ٹاﺅن چونگی منصورہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔