انجیر کا استعمال چہرے کو سرخ و سفید بناتا ہے: شفیع طالب قادری

لاہور (نیوزرپورٹر) انجیر کا استعمال چہرے کو سرخ و سفید بناتا ہے اس کے علاوہ یہ دائمی قبض دور کرنے کیلئے بہترین غذا اور دوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری نے "دوائے غذائی" کے عنوان سے نشست میں کیا۔ اس موقع پر پروفیسر حکیم محمد ثنا اللہ حلاج، حکیم محمد لطیف، حکیم محمد انور انجم، حکیم محمد ارشد قادری، حکیم محمد انور قادری،حکیم عارف رحیم پیرزادہ، حکیم محمد عمران حکیم محمد اقبال میو اور حکیم ڈاکٹر محمد عابد شفیع شامل تھے۔