گستاخانہ خاکے بنانے والوں کو لعنت اور عذاب کے سوا کچھ نہیں ملے گا: ثروت اعجاز قادری

گستاخانہ خاکے بنانے والوں کو لعنت اور عذاب کے سوا کچھ نہیں ملے گا: ثروت اعجاز قادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرسیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے قوم کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ مستونگ میں 21مسافروں کو موت کے گھاٹ اتارنا بہت سنگین قومی سانحہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزعقیدہ¿ ختم نبوت اوراستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عظمتِ مصطفی کا جھنڈا اللہ تعالی نے عرش کی چوٹی پر یوں گاڑ دیا ہے جسے کوئی اکھاڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیزخاکوں کی اشاعت پر انعامات کا اعلان کرنے والے سن لیں کہ اُنھیںلعنت اور عذاب کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔اس موقع پر تحریک صراط مستقیم کے سربراہ مفتی ڈاکٹراشرف آصف جلالی نے کہاکہ عقےدہ ختم نبوت دےن کی اصل روح اور ہمارئے اےمان کا سب سے اہم و بنےادی حصہ ہے۔ آپ کے بعد نبوت کا دعویٰ کرنے والا جھوٹا،گمراہ اور مرتد ہے ۔اس موقع پر صاحبزادہ حامدرضاسیالکوٹی،مولاناغلام حیدرخادمی،صاحبزادہ پیرسیدکرامت علی شاہ، پیرسیدشجاعت علی حسین و دیگر نے خطاب کیا۔