ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کی یاد میں شہید پاکستان کانفرنس آج ہو گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نعیمین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ممتاز عالم دین ڈاکٹرسرفرازاحمدنعیمیؒکی یادمیں آج2جون بروز منگل11بجے دوپہرچھٹی ”شہیدپاکستان کانفرنس“جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگی۔ مفتی عبدالعلیم سیالوی صدارت کرینگے جبکہ پاکستان کی مقتدر شخصیات کانفرنس سے اظہار خیال کریں گی۔ کانفرنس سے علامہ احمدعلی قصوری،مفتی محمدخان قادری،پیراعجا ز احمدہاشمی،قاری محمدزوار بہادر،علامہ راغب حسین نعیمی ،علامہ قاسم علوی، مفتی حسیب قادری،صاحبزادہ نذیر سلطان ایم این اے،صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،حافظ شفیق الرحمن،نجم ولی خان،اوریا مقبول جان، جسٹس(ر) نذیر اختر و دیگر خطاب کریں گے۔