پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پری بجٹ تحفہ ہے، :عبدالعلیم خان، فرخ جاوید مون

لاہور(خصوصی رپورٹر) ۔تحریک انصاف لاہور کے سابق صدر عبدالعلیم خان اور فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوام کیلئے حکومت کی طرف سے پری بجٹ تحفہ ہے جس سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی اور بالخصوص رمضان المبارک کی آمد سے قبل لوگوں کو پریشانیوں میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔