پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام دشمنی ہے: رہنما پیپلز پارٹی

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام دشمنی ہے: رہنما پیپلز پارٹی

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں قمرالزمان کائرہ‘ نوید چودھری، دیوان غلام محی الدین اور لبنیٰ چودھری ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اضافے کو واپس لیا جائے۔