پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا فلڈ مانیٹرنگ سسٹم حکومتی مشینری کو موثر معاونت فراہم کرے گا: عمر سیف

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا فلڈ مانیٹرنگ سسٹم حکومتی مشینری کو موثر معاونت فراہم کرے گا: عمر سیف

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے فلڈ مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا ہے جو گذشتہ سال کی طرح اب بھی حکومتی مشینری کو موثر معاونت فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں حکومت کے لئے ممکنہ سیلاب کی آمد سے بروقت آگاہ ہونا اور ان کی روشنی میں ضروری حفاظتی انتظامات کرنا ایک بہت بڑا مسئلہ تھا لیکن ٹیکنالوجی نے اس مسئلے کا حل تلاش کرتے ہوئے اب یہ ممکن بنا دیا ہے۔