ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا ناموس رسالت ایکٹ کے حق میں مظاہرہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے باہر امریکی دباﺅ اور یہودی وقادیانی ایماءپر قانون تحفظ ناموس رسالت میں مجوزہ ترمیم کے خلاف علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان ، ڈاکٹر علامہ سید نور المصطفیٰ قادری، قاری محمد حنیف حقانی، مولانا محمد اسلم ندیم، ڈاکٹر شاہد نصیر، پیر شان علی قادری، حافظ یعقوب شاہ نے کہاکہ قانون ناموس رسالت کے خلاف ناپاک سازشیں انتہائی ناقابل برداشت ہیں، کوئی چھیڑنے کی کوشش نہ کرے ورنہ سخت احتجاج کریں گے۔