مشرق وسطیٰ کا بحران اسلامی ممالک کیخلاف گہری سازش ہے: ملی مجلس شرعی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا بحران اسلامی ممالک کے خلاف گہری سازش ہے۔ اگر خدانخواستہ یہ جنگ پھیل گئی تو امت مسلمہ کا ہر فرد اس کی لپیت میںآجائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نزیر اختر،علامہ خلیل الرحمن قادری، میاں محمد اجمل قادری، حافظ عاکف سعید،علامہ مولانا زاہدالراشدی،علامہ احمد علی قصوری، سید عبدالوحید شاہ ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی، علامہ نیاز حسین نقوی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کیا۔