قرآن وسنت کی تعلیمات کو اپنانے سے ہی انقلاب برپا ہو سکتا ہے، حافظ ادریس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے گزشتہ روز سینئر صحافی کالم نگار اسد اللہ غالب کی رہائش گاہ پر ان کی اہلیہ رکن جماعت زیب اسد مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے درس قرآن دیا ۔ حافظ محمد ادریس نے کہاکہ قرآن وسنت کی تعلیمات کو اپنانے سے ہی ملت اسلامیہ کی زندگیوں میں خیر و برکت اور مصطفوی انقلاب برپا ہوسکتاہے ۔ اسداللہ غالب کی اہلیہ انتہائی نیک سیرت خاتون تھیں ۔ان کی پوری زندگی قرآن و سنت کی تعلیمات سے عبارت تھی ۔ اس موقع پر اسداللہ غالب نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ اپنی مرحومہ اہلیہ کا مشن تابندہ جاری رکھیں گے ۔