صوبائی دارالحکومت میں رات کو ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت لاہور اور گرد ونواح میں دن بھر مطلع جزوی آبر الود رہنے کے بعد رات کے اوقات میں تیز ہواوں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران موسم کی صورتحال میں ردو بدل جاری رہے گا۔منگل سے جمعرات کے دوران ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، اسلام آباد، لاہور، پشاور، مالاکنڈڈویژن، حیدر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود تیز ہواﺅں کے ساتھ گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ، 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔