رانا شمشاد قتل کے چند شواہد سامنے آئے، جدید خطوط پر تفتیش ہوگی: حمزہ شہباز

رانا شمشاد قتل کے چند شواہد سامنے آئے، جدید خطوط پر تفتیش ہوگی: حمزہ شہباز

لاہور+ کامونکے (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ایم این اے حمزہ شہباز کامونکے میں ممبر صوبائی اسمبلی رانا شمشاد احمد خان کے گھر گئے اور انکے اہل خانہ سے اس افسوسناک واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم رانا شمشاد، انکے بیٹے اور جاں بحق ہونیوالے ساتھی مسلم لیگی کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال بھی انکے ہمراہ تھے۔ حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ایک انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت فعل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پہلے ہی اس واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کرچکے ہیں اور کچھ شواہد سامنے آئے ہیں جن کی جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔