رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کے قتل پر اظہار مذمت

لاہور ، رائے ونڈ (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے راناشمشا د، ان کے بیٹے احمد شہبازاور دوست کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عام لوگوں کاتحفظ توکجا، حکومتی نمائندوں کی حفاظت کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔مسلم لیگی رہنماء رانا نثار راٹھ نے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف مسلم لیگ(ن) کا نقصان نہیں بلکہ راجپوت برادری اپنے عظیم قائد سے محروم ہوگئی ہے ۔