دینی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات عصر حاضر کے علوم بھی حاصل کریں: طاہر محمود اشرفی

دینی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات عصر حاضر کے علوم بھی حاصل کریں: طاہر محمود اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامعہ فاطمة الزہراللبنات جلو موڑ اور جوہر ٹاﺅن میں خواتین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچیوں کو تعلیم سے محروم رکھنااور جہیز کی لعنت کا مطالبہ کرنااسلامی تعلیمات کیخلاف ہے، اسلام مردوں سے زیادہ عورتوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے، دینی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات عصر حاضر کے علوم بھی حاصل کریں۔