دہشت گردی کیخلاف جنگی ٹربیونل کے قیام کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) دہشت گردی کے خلاف جنگی ٹربیونل کے قیام کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وار ٹربیونل قائم کئے بغیر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا۔آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہنگامی حالات میں ملک میں وار ٹربیونل قائم کئے جا سکتے ہیں۔ عدالت پارلیمنٹ کو فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق اکیسویں آئینی ترمیم واپس لینے کے احکامات صادر کرے اور ملک سے دہشت گردی کے موثر خاتمے کے لئے جنگی ٹربیونل قائم کرنے کا حکم دے۔