حکومت پنجاب کے 4افسروں کے تقرر وتبادلے

لاہور ( سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب نے 4 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ، غلام مصطفے ای ڈی او سی ڈی بہاولنگر کو او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ محمد اختر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمشنر آفس لاہور کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت تعینات ،امجد علی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمشنر آفس فیصل آباد کو کمشنر آفس لاہور میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ، ریاض احمد شاہد ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے گوجرانوالہ کو ڈپٹی سیکرٹری سکولز تعینات کیا گیا ہے۔