حکمران کرپشن میں مصروف ہیں، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہوچکی: پرویز الٰہی

حکمران کرپشن میں مصروف ہیں، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہوچکی: پرویز الٰہی

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے حکمران اپنا فرض بھول کر کرپشن میں مصروف ہیں، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے سابق صوبائی وزیر رانا شمشاد احمد ایم پی اے، انکے صاحبزادے اور بھتیجے کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا رانا شمشاد اچھے انسان تھے، ان کے بہیمانہ قتل پر ہمیں دلی افسوس ہوا۔ نواز شریف، شہباز شریف کو اپنی سکیورٹی کے سوا کسی کی کوئی فکر نہیں، عوام کا برا حال ہے، ارکان اسمبلی سمیت کسی کی جان کی کوئی ضمانت نہیں۔ انہوں نے کہا 2002ء سے 2007ء تک کا دور عوام کیلئے سکون کا دور تھا، قانون کی حکمرانی تھی، حکمران فوری طور پر اپنی نااہلی کو قبول کریں اور یہ بات تسلیم کرلیں لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنا انکے بس میں نہیں۔