حکمران قوم سے کئے انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں: چودھری سرور

حکمران قوم سے کئے انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں: چودھری سرور

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمران قوم سے کئے گئے انتخابی وعدے پورے کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ افراد خود کشی کرنے پر مجبور ہیں ۔تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے عام آدمی کا جینا دو بھر کردیا ہے حکمرانوں کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے، تحریک انصاف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے